23 اگست، 2024، 12:08 PM

مقبوضہ فلسطین کے شمال پر میزائل حملہ، صیہونی بھاگ کھڑے ہوئے

مقبوضہ فلسطین کے شمال پر میزائل حملہ، صیہونی بھاگ کھڑے ہوئے

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں خطرے کی گھنٹی بجتے ہی صیہونیوں کی دوڑیں لگ گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین کے قصبے میرون پر میزائل حملے کے بعد علاقے میں خطرے کے سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔

اسی دوران لبنانی ذرائع نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں بقاغ اور القصیر کراسنگ پر صیہونی رجیم کی ڈرون پروازوں کی اطلاع دی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی جانب سے " طوفان الاقصیٰ" آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی، لبنانی تحریک حزب اللہ نے شمال میں صیہونی فوجیوں کو انگیج رکھنے کے لیے مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے اندر صیہونی رجیم کے ٹھکانوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بھاری کارروائیاں کی ہیں تا کہ غزہ میں جاری مزاحمت پر جنگی دباؤ کو کم کیا جاسکے۔

اس سلسلے میں صہیونی ذرائع ابلاغ نے بارہا اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شمال میں اب بھی حزب اللہ کا قبضہ ہے اور صہیونی فوج اس علاقے میں بری طرح پھنس چکی ہے۔

News ID 1926137

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha